پاکستان

پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم شہباز شریف کا تعارف

ایاز صادق نے قائد ایوان کیلئے ہونے والی رائے دہی کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ شہباز شریف نے 174 اراکین کی حمایت حاصل کی۔

پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر میاں محمد شہباز شریف اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔

آج قومی اسمبلی میں ہونے والے اجلاس میں پینل آف چیئرز کے رکن ایاز صادق نے قائد ایوان کے لیے ہونے والی رائے دہی کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ شہباز شریف نے 174 اراکین کی حمایت حاصل کی۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے چھوٹے بھائی میاں محمد شہباز شریف 1950 میں لاہور میں پیدا ہوئے۔

شہباز شریف میاں محمد شریف کے دوسرے صاحبزادے ہیں، وہ ایک بااثر تاجر اور مشترکہ طور پر اتفاق گروپ آف کمپنیز کے مالک ہیں، وہ 1985 میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر بھی منتخب ہوئے۔

سیاسی سفر

اہم معاملات پر مؤقف

شہباز شریف پاکستان کے 23ویں وزیر اعظم منتخب ہوگئے

شوبز شخصیات کی عمران خان کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں میں شرکت

امریکا جوہری مذاکرات میں نئی شرائط عائد کررہا ہے، ایران