پاکستان

اب آئین شکن اور گھڑی چور جیلوں میں جائیں گے، وزیر داخلہ رانا ثنااللہ

سینٹرل جیل کے حاضری رجسٹر کا صفحہ پلٹ چکا، مجرم 4 سال ملک پر مسلط رہے، بے گناہ لوگ جیلوں میں رہے، وفاقی وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ اب جیل حاضری کے رجسٹر کا صفحہ پلٹ چکا ہے، اب آئین شکن اور گھڑی چور جیلوں میں جائیں گے۔

اپنی وزارت کا حلف اٹھانے کے بعد جاری ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے اپنے کرم سے بے گناہوں کو عزت دی اور سرخرو کیا، اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے کہتا ہوں کہ اللہ جس سے چاہتا ہے عزت دیتا ہے اور جس سے چاہتا ہے رسوا کرتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ (ن) کے آفیشل پیچ پر جاری بیان میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اب سینٹرل جیل کے حاضری رجسٹر کا صفہ پلٹ چکا ہے، مجرم چار سال ملک پر مسلط رہے اور بے گناہ لوگ جیلوں میں رہے۔

رانا ثناللہ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے اپنی قدرت کا نظارہ آج عوام کو دکھایا ہے، دوسروں کو رسوا کرنے کی کوشش کرنے والے خود خوار ہوگئے، اب آئین شکن اور گھڑی چور جیلوں میں جائیں گے.

یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف کی 37 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی اتحادیوں پر مشتمل کابینہ نے آج ہی حلف اٹھایا ہے، وفاقی کابینہ مجموعی طور پر 37 اراکین پر مشتمل ہے جس میں 30 وفاقی وزرا، چار وزرائے مملکت اور تین مشیر شامل ہیں۔

آج حلف اٹھانے والی وفاقی کابینہ میں رانا ثنا اللہ بھی شامل ہیں جنہیں وزارت داخلہ کا قلمدان دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں وزیر داخلہ رانا ثنااللہ پر سنگین نوعیت کے کیسز بنائے گئے تھے جن کے باعث وہ کئی ماہ تک جیل میں بھی رہے تھے۔

شاہ رخ خان پہلی بار راج کمار ہیرانی کے ساتھ کام کرنے کو تیار

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک

واٹس ایپ کا نیا پرائیویسی فیچر جو آپ کو ضرور پسند آئے گا