کھیل

کوہ پیما سرباز خان، شہروز کاشف کا ایک اور کارنامہ، نیپال کی مکالو چوٹی سر کرلی

سرباز خان دنیا کے 11 کوہ پیماؤں میں سے ایک اور پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے 14 ایسے پہاڑ سر کیے ہیں جن کی بلندی 8 ہزار سے زائد ہے۔

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کوہ پیما سرباز خان اور لاہور سے تعلق رکھنے والے شہروز کاشف نے نیپال کی 8 ہزار میٹر طویل اور دنیا کی پانچویں اونچی چوٹی ماؤنٹ مکالو سر کرلی۔

الپائن کلب پاکستان کے سیکریٹری قرار حیدری کا کہنا ہے کہ 20 سالہ شہروز کاشف ماؤنٹ مکالو کی بلند چوٹی پر پہنچ گئے ہیں، جس کی کل اونچائی 8 ہزار 485 میٹرز ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی کوہ پیماؤں کا ایک اور اعزاز، ایورسٹ، چوتھی بلند ترین چوٹی سر کرلی

شہروز کاشف دنیا کے پہلے کوہ پیما بن چکے ہیں جنہوں نے پانچویں بلند ترین چوٹی سر کی ہے، انہوں نے 23 دنوں میں تین آٹھ ہزار کا فاصلہ طے کیا ہے۔

شہروز کاشف کی کامیابیاں

الپائن کلب پاکستان کے مطابق سرباز خان شہروز کاشف سے ایک منٹ پیچھے رہے اور دونوں کوہ پیماؤں نے مقامی وقت کے مطابق 8 بجے ماؤنٹ مکالو کی چوٹی پر پہنچ کر پاکستان کا پرچم بلند کیا۔

مزید پڑھیں: نامور کوہ پیما علی رضا سدپارہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے

سرباز خان اب دنیا کے 11 کوہ پیماؤں میں سے ایک اور پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے 14 ایسے پہاڑ سر کیے ہیں جن کی بلندی 8 ہزار سے زائد ہے۔

سرباز خان کا ہدف 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی تمام تر چوٹیوں کو سر کرنا ہے۔

حال ہی میں سر کی گئی چوٹی کے بارے میں بات کرتے ہوئے مہم کے منتظم سعد منور کا کہنا تھا کہ کوہ پیماؤں نے سیپلمنٹری آکسیجن کے استعمال کے بغیر اپنے معمول کے انداز میں چڑھائی سر کی ہے۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ لیجنڈری کوہ پیما علی رضا سد پارہ کے انتقال کے پیشِ نظر یہ جشن اسراف کے ساتھ نہیں منایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: نامور کوہ پیما علی رضا سدپارہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے

انہوں نے کہا کہ ’ ہم اپنی کامیابی علی رضا سد پارہ کے نام کرنا چاہیں گے، حال میں ہونے والی تمام کامیابیاں سینئر کوہ پیماؤں کی بدولت ہی ممکن ہوسکی ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس وقت میں شمع جلائی جب اندھیرے کے سوا کچھ نہیں تھا، اور آج اس شمع کی روشنی ہر طرف پھیل گئی ہے۔

پہلی خاتون افسر لاہور پولیس آپریشنز کی سربراہ مقرر

کوٹ ڈیجی کے قلعے، جہاں ہزاروں برس کے زمانے سانس لیتے ہیں! (آخری حصہ)

’جوائے لینڈ‘ کانز فلم فیسٹول میں ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی فلم