لائف اسٹائل

عائزہ خان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ ہوگئی

اداکارہ 2020 سے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت ہیں، ستمبر میں ان کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ تک جا پہنچی تھی۔

معروف اداکارہ عائزہ خان نے سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر ایک کروڑ 20 لاکھ فالوورز ہوجانے کے بعد ایک نیا سنگ میل عبور کرلیا۔

عائزہ خان انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پہلی شخصیت ہیں اور گزشتہ ایک سال میں ان کے فالوورز کی تعداد میں 20 لاکھ کا اضافہ ہوا۔

عائزہ خان 2020 سے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت ہیں اور ستمبر 2021 میں ان کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ تک جا پہنچی تھی۔

گزشتہ برس ستمبر سے اب تک ان کے فالوورز کی تعداد میں 20 لاکھ کا اضافہ ہوا۔

فالوورز کا ایک نیا سنگ میل عبور کیے جانے پر اداکارہ نے خوشی کا اظہار بھی کیا اور انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

عائزہ خان انسٹاگرام پر زیادہ متحرک دکھائی دیتی ہیں، وہ وہاں پر اپنی تصاویر کے علاوہ ویڈیوز بھی پوسٹ کرتی ہیں۔

ان کے بعد دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی اداکارہ ایمن خان ہیں، جن کے فالوورز ایک کروڑ 60 ہزار ہیں۔

ایمن خان - 02

دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی اداکارہ ایمن خان ہیں، جن کے فالوورز ایک کروڑ 60 ہزار ہیں۔

سارہ خان - 03

تیسرے نمبر پر اداکارہ سارہ خان ہیں، جن کے فالوورز 90 لاکھ 40 ہزار ہیں۔

منال خان - 04

انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے کے حوالے سے چوتھے نمبر پر اداکارہ منال خان ہیں، جن کے فالوورز 90 لاکھ 30 ہزار ہیں۔

سجل علی - 05

پانچویں نمبر پر اداکارہ سجل علی ہیں، جن کے فالوورز 80 لاکھ 80 ہزار ہیں۔

عائزہ خان انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ بن گئیں

عائزہ خان انسٹاگرام پر ایک کروڑ فالوورز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں

عائزہ خان نے انسٹاگرام پر فالوورز بڑھنے کا ’راز‘ بتادیا