پاکستان

پی ٹی آئی کا 13 اگست کو پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں جلسے کا اعلان

پریڈگراؤنڈ اسلام آباد میں بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ ہوگا، کارکن 14 اگست کا جشن بھی جلسہ گاہ میں منائیں گے، پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 13 اگست کو اسلام آباد میں ریلی کا اعلان کیا ہے تاکہ عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے۔

پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ‘13 اگست کو پی ٹی آئی اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی’۔

پی ٹی آئی کے ٹوئٹر اکاونٹ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘پی ٹی آئی 13اگست کو اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، کارکنان 14 اگست کا جشن بھی جلسہ گاہ میں منائیں گے’۔

وفاقی وزیرداخلہ نے اس حوالے سے جیونیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ریلی کا اعلان ‘اپنی کرپشن’ سے توجہ ہٹانے کے لیے ایک ‘سیاسی چال’ ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ ‘وہ ریلی 13 اگست کو نکالیں یا 14 اگست کو نکالیں وہ پریڈ گراؤنڈ میں ہونی چاہیے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘لیکن معاملہ یہ ہے کہ ان کے کرپشن سے توجہ نہیں ہٹے گی کیونکہ وہ پکڑے گئے ہیں اور تفتیش نہیں رکے گی’۔

وفاقی زیرداخلہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اس فیصلے کا حوالہ دے رہے تھے، جس میں تین رکنی بینچ کی جانب سے متفقہ طور پر کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوچکی ہے۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کیا تھا کہ کیونکہ فنڈز ضبط کرلیے جائیں

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر کی جانب سے 14 نومبر 2014 کو دائر کے گئے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا تھا۔

چیف سیکریٹری پنجاب کی وفاقی حکومت سے ‘خدمات واپس’ لینے کی درخواست

کامن ویلتھ گیمز: محمد شریف کا فری اسٹائل ریسلنگ میں سلور میڈل

پی ٹی آئی 'فارن ایڈڈ پارٹی' ڈیکلیئر ہو چکی، اس کا پراسیس ہونا باقی ہے، مریم اورنگزیب