پاکستان

ملک کے حالات دیکھ کر گیم چینجر پریشان ہیں کہ یہ کیا ہوگیا، شیخ رشید

ملک کو سرحدوں سے نہیں اندر سے خطرات لاحق ہیں، تباہی دروازے پر دستک دے رہی ہے اور نیرو بانسری بجا رہا ہے، سابق وزیر داخلہ

سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ملک کے موجودہ حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک جانب سیلاب ہے اور دوسری جانب حکمرانوں کا عذاب، 'گیم چینجر پریشان ہیں کہ یہ کیا ہوگیا ہے'۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹوئٹس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو سرحدوں سے نہیں اندر سے خطرات لاحق ہیں۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ تباہی دروازے پر دستک دے رہی ہے اور نیرو بانسری بجا رہا ہے، سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا پر پابندی کا وقت گزر گیا، اب صرف الیکشن کا وقت آنے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فوج کو گالیاں دینے والے صلح کر سکتے ہیں تو ہمیں بھی غلط فہمیاں دور کر لینی چاہئیں، شیخ رشید

ان کا کہنا تھا کہ ملک کا معاشی اورپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سیاسی دیوالیہ نکل گیا ہے، 20 کلومیٹر کی حکومت چاروں طرف سے محاصرے میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کے بل غریبوں کی جیب پر ڈاکا ہے جو پہلے ہی خالی تھی۔

اپنے بیان میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور مسلم لیگ (ن) اور (ش) آمنے سامنے آنے والی ہیں، چور کے نعرے سے خوفزدہ وزرا باہر نہیں نکل رہے اور اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس استعمال کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ہماری حکومت کا ملبہ موجودہ حکومت پر گر گیا، اس ملبے تلے دب کر یہ سیاسی طور پر مرجائیں گے، شیخ رشید

اس سے ایک روز قبل جاری کردہ پیغام میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ سوشل میڈیا پر اتھارٹی بنانے، پاکستان میں یوٹیوب کو بندکرنے اور مخالف اینکروں کو اٹھانے پر کام شروع ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان عوام میں ہیں اور اپوزیشن ٹوئٹ میں پھنسی ہوئی ہے، رجیم چینج کے خلاف عمران خان ستمبر کے آخری ہفتے فائنل کال دے گا اور ملک جام کردے گا۔

شیخ تمیم کی دعوت پر وزیر اعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے

اسحٰق ڈار کی عدالت عظمیٰ سے سماعت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست

کے-الیکٹرک کی بجلی فی یونٹ 14 روپے 53 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست