پاکستان

حقیقی آزادی کے لیے ’ٹائیگرز‘ بنیں، عمران خان کا نوجوانوں کو پیغام

ہر جگہ 'جہالت اور ناانصافی کا نظام' ہے، ہمیں نوجوانوں کی ضرورت ہے تاکہ وہ حقیقی آزادی کا پیغام ہر جگہ پھیلائیں، چیئرمین پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے سندھ اسمبلی کے قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی گرفتاری اور صوبے میں اپوزیشن کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کی مذمت کی ہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سابق گورنر سندھ عمران اسمٰعیل اور این اے-245 سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی محمود مولوی نے منگل کو بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کی، پی ٹی آئی چیئرمین نے محمود مولوی کو ضمنی انتخاب میں تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ جامشورو سے گرفتار

اس موقع پر پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق عمران خان نے این اے-245 کے انتخاب میں حکومتی اتحادی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار کو شکست دینے کی کامیاب انتخابی مہم پر عمران اسمٰعیل اور پی ٹی آئی کراچی کو مبارکباد بھی دی۔

ملاقات کے دوران انہوں نے ملکی سیاسی صورتحال، سیلاب سے ہونے والی تباہی اور سندھ میں امدادی سرگرمیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

عمران اسمٰعیل نے پی ٹی آئی چیئرمین کو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے ساتھ ہونے والے 'ناروا سلوک' اور صوبے میں اپوزیشن کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے بارے میں آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی کہ ملک نیچے چلا جائے اور آپ کہیں ہم نیوٹرل ہیں، عمران خان

ملاقات میں چیئرمین پی ٹی آئی کو سندھ میں آئندہ بلدیاتی انتخابات سے بچنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی کوششوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

دریں اثنا پی ٹی آئی چیئرمین نے نوجوانوں کو دعوت دی کہ وہ ’عمران ٹائیگرز ‘ میں شامل ہوں تاکہ ان کا ’حقیقی آزادی‘ کا پیغام گھر گھر پہنچ سکے۔

انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ عمران ٹائیگرز میرے ملک کے پرجوش نوجوان ہوں گے جو میرا پیغام ملک کے کونے کونے تک پہنچائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر جگہ 'جہالت اور ناانصافی کا نظام' ہے، اس کے لیے ہمیں نوجوانوں کی ضرورت ہے کہ وہ حقیقی آزادی کا پیغام ہر جگہ پھیلائیں۔

یہ بھی پڑھیں: 13 اگست کو بتائیں گے حقیقی آزادی کیسے لی جاتی ہے، عمران خان

’عمران ٹائیگرز ‘میں شامل ہونے کے طریقہ کار کی وضاحت کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ صرف واٹس ایپ نمبر 1119444 0300 پر 'ہاں' بھیجیں اور فوری طور پر 'عمران ٹائیگر' کا حصہ بن جائیں، 'ہاں' لکھنے کے بعد پیغام میں ایک ویب سائٹ کا نام ظاہر ہوگا اور آپ وہاں رجسٹرڈ ہو جائیں گے۔

عمران خان نے زور دیا کہ وہ چاہتے ہیں کہ تمام نوجوان اس میں مکمل طور پر حصہ لیں کیونکہ یہ حقیقی آزادی کی طرف پہلا قدم ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کا حقیقی آزادی کا سفر فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے حکومت کا عالمی سطح پر اپیل کا فیصلہ

نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کی تشکیل نو کردی گئی

حیدرآباد واقعہ: ‘پاکستان کی منفی تصویر’ پیش کرنے کی بھارتی کوشش پر اقلیتی رہنماؤں کا اظہار مذمت