پاکستان

ہفتہ وار مہنگائی تاریخ کی نئی بُلند ترین سطح 45.5 فیصد پر پہنچ گئی

مہنگائی کی وجہ ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافہ اور ایندھن کی زیادہ قیمتیں ہیں، پی بی ایس

یکم ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں مہنگائی بڑھ کر تاریخ کی نئی بلُند ترین سطح 45 اعشایہ 50 فیصد پر پہنچ گئی۔

پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے مطابق سالانہ بنیادوں پر حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) سے پیمائش کی گئی ہفتہ وار مہنگائی کی وجہ ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافہ اور ایندھن کی زیادہ قیمتیں ہیں۔

اس سے قبل سالانہ بنیادوں پر سب سے زیادہ ہفتہ وار مہنگائی گزشتہ ہفتے ریکارڈ کی گئی تھی۔

پی بی ایس کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 1.31 فیصد بڑھی۔

مزید پڑھیں: ملک میں مہنگائی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 44.58 فیصد پر پہنچ گئی

ایس پی آئی ملک بھر کے 17 شہروں کی 50 منڈیوں میں 51 ضروری اشیا کی قیمتوں کی نگرانی کرتا ہے۔

پی بی ایس کے مطابق گزشتہ ہفتے 31 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 3 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 17 مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔


قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں اضافہ

قیمتوں میں سال بہ سال سب سے زیادہ اضافہ

ہفتہ وار قیمتوں میں کمی

سیلاب میں دوستوں کے ہمراہ ڈوبنے سے بچ جانے والے کوہستان کے نوجوان کی داستان

ایشیا کپ 2022: پاکستان نے ہانگ کانگ کو 155 رنز سے شکست دے دی

حکومت کے پاس 13 مہینے ہیں، ہوسکتا ہے میرے پاس اتنا وقت نہ ہو، مفتاح اسمٰعیل