تصاویر

تصاویر: تباہ کن سیلاب کی صورتحال

حکومت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 3 کروڑ سے زائد لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں

پاکستان میں رواں برس آنے والے تباہ کن سیلاب سے ملک کا ایک تہائی حصہ زیر آب ہے، سیلاب گھر، اسکول، ہسپتال، پاور ہاؤس اور لوگوں سمیت راہ میں آنے والی ہر چیز کو بہا کر لے گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس وقت سندھ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر صوبہ ہے، اس کے بعد خیبر پختونخوا، بلوچستان اور جنوبی پنجاب ہیں، امدادی کام جاری ہیں، ہمیں مزید محنت کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاق سے صوبوں تک سب مل کر اس صورتحال سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن یہ اتنی بڑی آفت ہے کہ اگر ہم ہر گھر تک پہنچنے کو کوشش کریں بھی تو فوری طور پر نہیں پہنچ پائیں گے۔