کھیل

شارٹ سلیکشن اچھی ہو تو کوئی مسئلہ نہیں، سنیل گواسکر کا بابر اعظم کو مشورہ

سنیل گواسکر کی آسٹریلیا میں بابر اعظم سے ملاقات ہوئی، جہاں انہوں نے قومی ٹیم کے کپتان کو سالگرہ کی مبارک باد بھی پیش کی۔

بھارت کے سابق عظیم بلے باز سنیل گواسکر نے آسٹریلیا میں ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل بابر اعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صورت حال کے مطابق سے آپ کے شارٹس کی سلیکشن ہو تو کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے۔

سنیل گواسکر کی آسٹریلیا میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے موقع پر بابر اعظم سے ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے قومی ٹیم کے کپتان کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کی اور اپنے قیمتی مشوروں سے نوازا۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق، بیٹنگ کوچ محمد یوسف، نائب کپتان شاداب خان اور آل راؤنڈر محمد نواز بھی موجود تھے۔

سنیل گواسکر نے بابر اعظم کو کہا کہ اگر صورت حال کے مطابق آپ کی شارٹ سلیکشن ہو تو کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے۔

انہوں نے محمد یوسف کی تعریف کی اور پوچھا کہ ابھی بھی آپ کا ٹیسٹ کرکٹ میں ایک سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ ہے، جس پر محمد یوسف نے جواب دیا، جی ہاں۔

بعد ازاں، سنیل گواسکر نے بابر اعظم کو کیپ پر آٹو گراف دیا۔

انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں ناکام

ورلڈ کپ میں دوسرا بڑا اپ سیٹ، دو مرتبہ کی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کو شکست

ٹی20 ورلڈ کپ: شاہین شاہ آفریدی باؤلنگ کے مشورے لینے شامی کے پاس پہنچ گئے