کھیل

اعصاب شکن مقابلے کی تصویری جھلکیاں

بھارت نے ویرات کوہلی کے شاندار 82 رنز کی بدولت 160 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے اہم میچ میں بھارت نے ویرات کوہلی کے شاندار 82 اور ہاردک پانڈیا کے 40 رنز کی بدولت پاکستان کی جانب سے دیا گیا 160 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا۔

قبل ازیں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی اور قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے اور بھارت کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے افتخار احمد اور شان مسعود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصب سنچریاں اسکور کی تھیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

ویوو کا محض 15 منٹ میں فل چارج ہونے والا فون متعارف

بچے کی پیدائش کے وقت احمد علی بٹ ’لیبر روم‘ میں بے ہوش ہوگئے تھے، اہلیہ