کھیل

نیوزی لینڈ کی ٹیم دورہ پاکستان کیلئے کراچی پہنچ گئی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ اور 3 ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے، پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لیے براستہ دبئی کراچی پہنچ گئی۔ْ

نیوزی لینڈ ٹیسٹ اسکواڈ آکلینڈ سے گزشتہ روز پاکستان کے لیے روانہ ہوا تھا۔

کیوی ٹیم اور آفیشلز 15 گھنٹے سے زائد کے سفر کے بعد دبئی سے کراچی پہنچے ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگا جب کہ دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے ملتان میں کھیلا جائے گا۔

اپنے دورہ پاکستان میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کراچی میں 3 ایک روزہ میچز بھی کھیلے گی۔

پہلا ایک روزہ میچ 10 جنوری، دوسرا میچ 12 جنوری، تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل 14 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

مہمان ٹیم آج اپنے طے شدہ دورے کے پہلے مرحلے کے طور پر کراچی پہنچی ہے جب کہوہ دوسرے مرحلے میں 13 اپریل سے 7 مئی تک پاکستان میں 10 میچز کھیلے گی۔

اس دوران دونوں ٹیمیں 5 ون ڈے اور 5 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں مدمقابل آئیں گی۔

اس مرحلے میں شامل ابتدائی 4 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز 13، 15، 16 اور 19 اپریل کو کراچی میں کھیلے جائیں گے، پانچواں ٹی 20 اور ابتدائی 2 ون ڈے انٹرنیشنل میچز 23، 26 اور 28 اپریل کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

دورے میں شامل آخری تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز یکم، 4 اور7 مئی کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز کے آغاز سے چند گھنٹے قبل دورہ پاکستان سیکیورٹی وجوہات کے سبب منسوخ کردیا تھا اور بغیر کوئی میچ کھیلے نیوزی لینڈ کی ٹیم وطن واپس لوٹ گئی تھی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم 18 سال کے طویل عرصے کے بعد ون ڈے اور ٹی20 سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کے دورے پر آئی تھی، اس دورے کے دوران کیویز نے 3 ون ڈے اور پانچ ٹی20 میچوں کی سیریز کھیلنی تھی۔

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے قانون میں ترامیم کیلئے قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج طلب

ماضی کی مشہور گلوکارہ بلقیس خانم انتقال کرگئیں

نجم سیٹھی کی سربراہی میں پی سی بی کے 2014 کے آئین کی بحالی کیلئے کمیٹی قائم