پاکستان

خیبر: تیندوے کے دو بچوں کو ہلاک کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم کو خیبر وائلڈ لائف ڈویژن منتقل کیا گیا اور ان پر بایوڈائیورسٹی ایکٹ 2015 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، ترجمان محکمہ جنگلات

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں تیندوئے کے دو بچوں کو ہلاک کرنے والے دو ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

محکمہ جنگلات اور مقامی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے وادی تیراہ میں عام تیندوئے کے دو بچوں کو ہلاک کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا اور ہلاک تیندوئوں کی لاشیں بھی برآمد کرلیں۔

موسمیاتی تبدیلی، جنگلات، ماحولیات و جنگلی حیات محکمہ خیبرپختونخوا کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز محکمہ جنگلات کے مقامی اہلکاروں کو دو تیندؤں کی ہلاکت کی اطلاع ملی جس کے بعد محکمہ جنگلات کے حکام نے مقامی پولیس کے ہمراہ جائے وقوع پر چھاپہ مارا اور ہلاک کیے گئے دو تیندؤں کی لاشیں برآمد کیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تیندؤں کو وادی تراہ کے علاقے ڈیرہ آدم خیل میں ہلاک کیا گیا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق تیندؤں کو ہلاک کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کی شناخت ثابت خان کے نام سے ہوئی ہے۔

محکمہ جنگلات کے ترجمان لطیف الرحمٰن کے مطابق ملزم کو خیبر وائلڈ لائف ڈویژن منتقل کیا گیا اور ان پر بایوڈائورسٹی ایکٹ 2015 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

مقامی شخص نے تیندؤں کے بچوں کو مارنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بکریوں، بھیڑوں اور گایوں پر حملہ کر کے ہلاک کر دیتے تھے اور ابتدائی طور پر انہوں نے سوچا کہ یہ بلیاں ہیں۔

ملزم نے کہا کہ ہم نے جانوروں کو زندہ پکڑنے کی کوشش کی مگر اس میں ناکام ہوئے اس لیے انہیں ہلاک کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا۔

الیکشن کمیشن کی صوبائی انتخابات سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست

’لیڈی ڈیانا‘ کو دیا گیا بوسہ اصل میں اداکاری تھی، ہمایوں سعید

’گھر کی ڈھولکی‘ اور سادہ شادیوں کے دن اب گزر چکے ہیں’