پاکستان

سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت میں 9 ہزار 400 روپے اضافہ

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 8 ہزار 58 روپے کا اضافہ ہوا اور 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 77 ہزار 40 روپے تک پہنچ گئی۔

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں یک دم بدترین تنزلی کے بعد ملک میں سونا بھی مہنگا ہوگیا۔

پاکستان میں سونے قیمت میں فی تولہ 9 ہزار 400 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 6 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔

آل صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 8 ہزار 58 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور قیمت ایک لاکھ 77 ہزار 40 روپے تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ڈالر کمی کے بعد ایک ہزار 836 ہوگئی ہے۔

سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ اس وقت ہوا جب انٹربینک میں روپے کی قدر میں 6.66 فیصد کی بڑی کمی ہوئی اور ڈالر قیمت میں 18.98 روپے کا اضافہ ہوا۔

تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے معاہدے پر معاہدے میں تاخیر ہے۔

ڈان ڈاٹ کام کو آل صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر ہارون رشید چاند نے بتایا کہ سونے کی قیمت میں اضافہ اس لیے ہوا کیونکہ ڈالر بھی بہت زیادہ مہنگا ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’اگر یہ صورت حال برقرار رہتی ہے تو قیمت میں مزید اضافہ ہوجائے گا‘۔

ہارون رشید چاند نے خبردار کیا کہ سونے کی قیمت گزشتہ تمام ریکارڈز توڑ سکتی ہے جو قیمت کی اب تک کی سب سے بلند ترین سطح ہے۔

یاد رہے کہ 27 جنوری کو ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 7 ہزار روپے اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 2 لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی تھی حالانکہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 6 ڈالر کمی کے بعد 1936 ڈالر ہوگئی تھی۔

اس سے ایک روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار900 روپے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ ہی سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 95 ہزار 500 روپے کی ریکارڈ سطح پر آگئی تھی۔

معیشت سے کھلواڑ کوئی معاشی پالیسی نہیں، آج برا دن ہے، مفتاح اسمٰعیل

چین کا تمام فریقین پر پاکستان کے معاشی، سماجی استحکام کیلئے سنجیدہ کوششوں پر زور

ہمایوں سعید اور ماہرہ خان طویل عرصے بعد ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کیلئے تیار