لائف اسٹائل

ناانصافی کےخلاف بغاوت کرتی ’جندو‘ کا ٹریلر جاری، حمائمہ ملک کا مرکزی کردار

یہ ڈراما سیریز گرین انٹرٹینمنٹ پر نشر ہوگا، جس کی ٹیسٹ ٹرانسمیشن کا آغاز رواں ماہ ہوگا۔

فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی بے پناہ کامیابی کے بعد اداکارہ حمائمہ ملک اب اپنے نئے ڈراما سیریل ’جندو‘ میں نظر آئیں گی۔

گرین انٹرٹینمٹ کی جانب سے نیا ڈراما سیریل جندو کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس میں حمائمہ ملک ’جندو‘ کا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، بظاہر اس ڈرامے کے کرداروں نے پنجابی زبان کا انتخاب کیا ہے۔

جندو کی شوٹنگ پاکستان کے دیہاتی علاقوں اور صحراؤں میں کی گئی ہے جہاں ایک عورت قبائلی پدرانہ نظام اور ناانصافی کے خلاف بغاوت کرنے کا فیصلہ کرتی ہے۔

ٹریلر کا آغاز حمائمہ ملک کے ڈائیلاگ سے ہوتا ہے جہاں وہ کہتی ہیں کہ ’ظلم سہنے والوں کو مظلوم کہنا سب سے بڑا گناہ ہے ، سب سے بڑے ظالم تو یہی ہیں جو ظلم دیکھ کر آواز نہ اٹھائیں ۔‘

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں گوہر رشید، سمیعہ ممتاز، نذر الحسن، ہاجرہ یامین، فراز علی اور نعیمہ بٹ بھی شامل ہیں جبکہ یہ ڈراما قربان علی راؤ نے لکھا ہے اور ہدایت کاری انجم شہزاد نے کی ہے۔

حمائمہ ملک نےانسٹاگرام پر لکھا کہ ان کا نیا پروجیکٹ ’ جندو ’ ان کے دل کے بہت قریب ہے۔

یہ ڈراما سیریز گرین انٹرٹینمنٹ پر نشر ہوگا، جس کی ٹیسٹ ٹرانسمیشن کا آغاز رواں ماہ ہوگا۔

گرین انٹرٹینمنٹ ایک پاکستانی چینل ہے جو عیدالفطر پر لانچ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل حمائمہ ملک نے فلم ’ دی لیجنڈ آف مولا جٹ ’ میں ’دارو‘ کا کردار ادا کیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا، جبکہ اس فلم نے پاکستان سینما میں تاریخی کامیابی سمیٹی تھی ۔

انور مقصود اور ماہرہ خان کیلئے نامناسب زبان استعمال کرنے پر (ن) لیگ سینیٹر کو تنقید کا سامنا

کامیڈی ڈراما سیریز ’طلاقیں 101‘ کا ٹریلر جاری، زاہد احمد مرکزی کردار ادا کریں گے

احمد علی اکبر طویل عرصے بعد ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار