دنیا

فوجی بلاگر کو دھماکے میں قتل کرنے کے الزام میں خاتون گرفتار، روس کا دعویٰ

خاتون نے بلاگر کو ایک مجسمہ تحفے کے طور پیش کیا جس میں بارودی مواد بھرا ہوا تھا جس کی وجہ سے ان کی ہلاکت ہوئی، حکام

روس نے کہا ہے کہ سینٹ پیٹرزبرگ شہر میں معروف فوجی بلاگر کو بم دھماکے میں قتل کرنے کے شبے میں ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق روس نے کہا کہ سینٹ پیٹرزبرگ شہر میں معروف روسی فوجی بلاگرکو بم دھماکے میں قتل کرنے کے شبے میں ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے جہاں قوم پرست سیاست دانوں نے اس کا الزام یوکرین پر عائد کرتے ہوئے بدلہ لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

میکسم فومین نامی معروف روسی فوجی بلاگر اور یوکرین پر روس کے حملے کے لیے خود کو ولادلین تاتارسکی کہلانے والے شخص کو قتل کر دیا گیا جو کہ روسی سرزمین پر اس تنازعے سے تعلق رکھنے والی شخصیت کا دوسرا قتل تھا۔

روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس قتل کے شبے میں داریا تریپوا نامی خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے جو کہ اس سے قبل روس کی یوکرین میں جنگ کے خلاف مظاہرہ کرنے پر بھی گرفتار ہو چکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حملے میں بلاگر کی ہلاکت کے ساتھ ساتھ 30 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے، تاہم کچھ روسی مبصرین نے اس بمباری کو یوکرین میں جنگ سے متعلق ہونے والے تشدد کو روسی سرزمین پر تیزی سے پھیلتا قرار دیا ہے۔

روسی تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے 26 سالہ خاتون کو گرفتار کرلیا ہے جس کے لیے ان کا کہنا ہے کہ وہ سینٹ پیٹرزبرگ کیفے میں ہونے والے بم دھماکے میں ملوث ہیں۔

روسی خبر رساں ایجنسی کا کہنا تھا کہ خاتون نے بلاگر کو ایک مجسمہ تحفے کے طور پیش کیا جس میں بارودی مواد بھرا ہوا تھا جس کی وجہ سے ان کی ہلاکت ہوئی۔

روسی وزارت داخلہ نے خاتون کو اشتہاری مجرموں کی فہرست میں بھی شامل کردیا۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق گزشتہ برس جب یوکرین تنازع شروع ہوا تو اس کے خلاف ہونے والے مظاہرے کے جرم میں 24 فروری کو خاتون کو گرفتار کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز روسی وزارت خارجہ نے اپنے جارہ کردہ بیان میں کہا تھا کہ روس کے دوسرے بڑے شہر سینٹ پیٹرزبرگ کے ایک کیفے میں اتوار کے روز ہونے والے دھماکے میں ایک روسی فوجی بلاگر ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے تھے۔

40 سالہ روسی فوجی بلاکگر کا تعلق مشرقی یوکرین کے ڈونیٹسک علاقے سے تھا جس سے روس نے الحاق کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور اس وقت زیادہ تر روسی فوجیوں کے قبضے میں ہے۔

’بریانی، بریانی نہ رہی۔ سموسہ، سموسہ نہ رہا‘ سوشل میڈیا پر نئی بحث

ناانصافی کےخلاف بغاوت کرتی ’جندو‘ کا ٹریلر جاری، حمائمہ ملک کا مرکزی کردار

عالمی بینک کی سندھ واٹر، ایگریکلچر منصوبے میں تبدیلیوں کی تجاویز