لائف اسٹائل

اداکارہ مدیحہ امام رشتہ ازدواج میں منسلک، انسٹاگرام سے تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں

اداکارہ نے موجی بصر سے شادی کی جس کی تصاویر انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کیں۔

پاکستانی وی جے اور اداکارہ مدیحہ امام شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

مدیحہ امام کی شادی یکم مئی 2023 کو ہوئی تھی تاہم انہوں نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شئیر کرکے اپنے نئے رشتے کا اعلان کیا۔

اداکارہ نے شادی کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری شادی یکم مئی 2023 کو ہوچکی ہے، ہم اپنی زندگی کے نئےسفر کا آغاز کررہے ہیں، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں‘۔

مدیحہ امام نے اپنے نکاح کے وقت سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جبکہ دولہے نے بھی سفید رنگ کے پینٹ اور کوٹ کا انتخاب کیا۔

جوڑا شادی کی تصاویر میں دلکش دکھائی دے رہا ہے، تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مدیحہ نے چاندی کی کڑھائی کے ساتھ لال رنگ کی میکسی اور دوپٹے کا انتخاب کیا جبکہ دولہے نے سفید رنگ کا کُرتا پاجامہ اور کوٹ کا انتخاب کیا ہے۔

مدیحہ امام کی شادی کا جوڑا ڈیزائنر زارا شاہ جہاں کی جانب سے تیار کیا گیا۔

جبکہ مدیحہ امام نے اصفرجیولز کی جانب سے ڈیزائن کی گئی جیولری کا انتخاب کیا۔

مدیحہ امام کے شوہر کون ہیں؟

مدیحہ امام کی میک اپ آرٹسٹ کی جانب سے شئیر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ کے شوہر کا نام موجی بصر لکھا گیا۔

میڈیا رپورٹس میں موجی بصر کے فلم ساز ہونے کے دعوؤں کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

تاہم انہوں نے اپنی شادی کی تصاویر اور چند دیگر پوسٹ کے علاوہ انسٹاگرام سے اپنی پرانی تمام تصاویر ڈیلیٹ کرلیں۔

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام سے تمام تصاویر کیوں ڈیلیٹ کی ہیں۔

ساتھی اداکاروں کی مبارکباد

مدیحہ امام کی پوسٹ پر ساتھی اداکاروں اور مداحوں نے بھی اداکارہ کو شادی کی مبارکباد دی۔

اداکارہ ماورا حسین نے مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ ’سادہ اور خوبصورت..ماشاءاللہ۔۔۔آپ کے لیے بہت خوش ہوں انشاء اللہ آپ دونوں کو دنیا کی تمام خوشیاں نصیب ہوں۔‘

اسی طرح عائزہ خان، مومل شیخ سمیت دیگر اداکاروں نے بھی ساتھی فنکار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ مدیحہ امام ایک وی جے اور اداکارہ ہیں، انہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹیلی ویژن کیرئر کا آغاز ہم ٹی وی ڈراما عشق میں تیری (2013) سے کیا جہاں انہوں نے مہوش حیات اور اظفر رحمان کے ساتھ اداکاری کی۔

وہ ڈراما سیریل ہیر (2015) اور دھانی (2016) میں اپنے کرداروں کی وجہ سےبہت مقبول ہوئیں، اس کے علاوہ انہوں نے دل مومن، زخم، مقدر جیسے مقبول ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کیا۔

انہوں نے 2017 میں بولی ووڈ فلم ’ڈیئر مایا‘ کے ذریعے فلمی میدان میں قدم رکھا تھا جبکہ 2022 میں پاکستانی فلم ’نیلو فر‘ میں بھی کام کیا۔

’بولی وڈ فلم کی پیشکش ہوئی تو اسے مذاق سمجھا‘

مدیحہ امام اور منیب بٹ گھریلو تشدد پر مبنی ڈرامے کے لیے اکٹھے

پاکستانی معاشرے میں خواتین پر شادی کے لیے دباؤ رہتا ہے، مدیحہ امام