سائنس و ٹیکنالوجی

جی میل پر ’بلیو ٹک‘ دینے کا آغاز

دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی ویب سائٹ گوگل نے جی میل اکاؤنٹس سمیت گوگل کے دیگر برانڈز پر مفت بلیو ٹک دینے کا آغاز کردیا۔

دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی ویب سائٹ گوگل نے جی میل اکاؤنٹس سمیت گوگل کے دیگر برانڈز پر صارفین اور اداروں کو مفت بلیو ٹک دینے کا آغاز کردیا۔

کمپنی نے اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ جعلی سازی کو روکنے کے لیے گوگل کے جی میل اور گوگل ورک پلیس سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر تین مئی سے ’بلیو ٹک‘ دینے کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

مذکورہ فیچر کے تحت دنیا بھر کے جی میل صارفین سمیت گوگل کے دیگر برانڈز کے صارفین کو تصدیق کے بعد مفت بلیو ٹک فراہم کردیا جائے گا۔

بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ فیچر کی آزمائش 2021 میں کی گئی تھی اور کمپنی نے اس فیچر اور پروگرام کو ’برانڈ انڈیکیٹرز فار میسیج ویری فکیشن‘ (Brand Indicators for Message Identification) (بی آئی ایم آئی) کا نام دیا ہے۔

اس فیچر کے تحت اداروں اور کمپنیز کے جی میل اکاؤنٹس سمیت گوگل کے دیگر برانڈز جیسا کہ گوگل ورک پلیس کے صارفین کو بھی بلیو ٹک فراہم کیے جائیں گے۔

گوگل نے اپنے بلاگ میں تصدیق کی کہ تمام صارفین اور اداروں کو مفت میں بلیو ٹک فراہم کیا جائے گا۔

کمپنی کی جانب سے مذکورہ بلیو ٹک صارفین یا اداروں کے یوزر نیم کے ساتھ دیا جائے گا، جیسا ٹوئٹر پر دیا جاتا تھا۔

بلیو ٹک کے اوپر جیسے ہی کوئی صارف کلک کرے گا تو پیغام نظر آئے گا کہ مذکورہ ادارہ یا شخص کوئی فراڈ یا جعلی نہیں ہے بلکہ ایک مستند کمپنی یا فرد ہے۔

گوگل کی جانب سے جی میل پر بلیو ٹک دیے جانے کے فیصلے پر دنیا بھر کے کروڑوں صارفین نے خوشی کا اظہار کیا اور اس فیچر کو جعلی ای میلز اور فراڈ سے حفاظت کا اچھا فیچر قرار دیا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ پاکستان میں بھی صارفین اور اداروں کی جی میل پر آئندہ ہفتے سے بلیو ٹک نظر آنا شروع ہوجائے گا۔

ٹوئٹر کی مفت بلیو ٹک سروس ختم

ٹوئٹر پر 10 لاکھ سے زائد فالوورز والی شخصیات کو مفت ’بلیو ٹک‘ دیے جانے کا انکشاف

ٹوئٹر پر غلطی سے رہ جانے والا مفت بلیو ٹک ہٹوانے کے لیے فیچر متعارف کرانے کا امکان