سائنس و ٹیکنالوجی

پاکستان سمیت مختلف ممالک میں فیس بُک اور انسٹاگرام سروس ڈاؤن

میٹا کی میسیجنگ سروس ایپ واٹس ایپ صارفین کی جانب سے سروس ڈاؤن ہونے کی شکایت موصول ہوئیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز انسٹاگرام اور فیس بُک سروس اچانک ڈاؤن ہوگئی، ہزاروں صارفین کو اکاؤنٹ لاگ اِن کرنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کی بندش پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈی ٹیکٹر سے معلوم ہوا کہ ایک ہزار سے زائد صارفین نے فیس بُک بندش کی شکایت کی اطلاع دی جبکہ 6 ہزار سے زائد صارفین کو انسٹاگرام اکاؤنٹ میں لاگ اِن کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

میٹا کی میسیجنگ سروس ایپ واٹس ایپ صارفین کی جانب سے سروس ڈاؤن ہونے کی شکایت موصول ہوئیں۔

میٹا کا کہنا ہے کہ وہ سروس کی بندش کے حوالے سے بخوبی آگاہ ہیں۔

میٹا نے کہا کہ ہماری انجینئرنگ ٹیمیں اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے میں مصروف ہیں۔

انسٹاگرام اور فیس بُک سروس کی بندش کے بعد صارفین ٹوئٹر پر دلچسپ تبصرے بھی دیتے نظر آئے۔

ایک صارف نے کہا کہ ’انسٹاگرام ڈاؤن ہونے کی تصدیق کے لیے لوگ ٹوئٹر کا رخ کررہے ہیں‘

پاکستان سمیت کئی ممالک میں انسٹاگرام سروس ڈاؤن

کسی کے ساتھ بات چیت کیلئے الفاظ نہیں ملتے؟ چیٹ جی پی ٹی کی عینک آپ کی مدد کیلئے تیار

ایلون مسک مشکل میں پڑگئے، کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کرنے پر ٹوئٹر کے خلاف مقدمہ دائر