لائف اسٹائل

تشدد کرنے والے شوہر کو برداشت کا درس دینے پر ٹک ٹاکر کنول آفتاب پر تنقید

خاتون نے ان سے پوچھا تھا کہ اگر شوہر حد سے زیادہ تشدد کرنے والا ہو اور ملازمت بھی نہ کرتا ہو تو طلاق لے لینی چاہیے؟

معروف ٹک ٹاکر کنول آفتاب کو تشدد کرنے والے شوہر کو برداشت کرنے کا درس دینے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی ذہنی حالت پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

کنول آفتاب نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے، جہاں ان کے تقریباً 30 لاکھ فالوورز ہیں۔

کنول آفتاب کے شوہر چوہدری ذوالقرنین بھی معروف ٹک ٹاکر ہیں اور دونوں ایک ساتھ رومانوی اور مزاحیہ ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے دکھائی دیتے ہیں۔

مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کنول آفتاب نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ان کی بیٹی کے نام ’عائزل‘ کا مطلب خدا کا تحفہ ہوتا ہے۔

اسی طرح ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ شادی کے بعد ہر انسان میں تبدیلیاں آجاتی ہیں اور ان میں بھی آئیں لیکن اچھی بات یہ ہے کہ تمام تبدیلیاں بہتر ہوتی ہیں۔

ویڈیوز کے لائیکس اور ویوز سے متعلق انہوں نے بتایا کہ ان کی بعض ویڈیوز پر بہت سارے جب کہ بعض پر انتہائی کم ویوز آتے ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کے سسرال والوں کا تعلق گجرات سے ہے، اس لیے اب وہ خود بھی گجراتی بن گئی ہیں۔

ایک مداح کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ ویڈیوز میں دکھائی دینے والی ان کی والدہ حقیقت میں ہی ان کی ماں ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں کنول آفتاب نے واضح کیا کہ شادی کی پیش کش انہیں ذوالفقار نے کی تھی۔

منگیتر سے لڑائی کو روکنے کا مشورہ مانگنے والی مداح کو کنول آفتاب نے مشورہ دیا کہ وہ منگیتر کو لڑائی کرنے کا موقع ہی نہ دے۔

اسی طرح ایک خاتون نے ان سے پوچھا کہ اگر کوئی شوہر حد سے زیادہ تشدد کرنے والا ہو اور کوئی ملازمت بھی نہ کرتا ہو تو خاتون کو طلاق لے لینی چاہیے؟

جس پر کنول آفتاب نے بلاواسطہ شوہر کا تشدد برداشت کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے خاتون کو جواب دیا کہ طلاق لینا کوئی حل اور راستہ نہیں ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ایسی صورتحال میں مرد کو سپورٹ کرکے اسے سمجھانا چاہیے، اسے شعور دینے کی کوشش کرنی چاہیے۔

کنول آفتاب کی جانب سے شوہر کے تشدد کو برداشت کرنے کا مشورہ دیے جانے پر لوگوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کی ذہنی صحت پر بھی سوال اٹھایا اور بعض افراد نے دعویٰ کیا کہ ٹک ٹاکر کو گھریلو تشدد کے لفظ کی معنی بھی نہیں آتے ہوں گے۔

لوگوں کی تنقید کے بعد کنول آفتاب نے مذکورہ جواب کو انسٹاگرام اسٹوریز سے ڈیلیٹ کردیا، تاہم بعض سوشل میڈیا پیجز اور صارفین نے ان کے جواب کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

خیال رہے کہ کنول آفتاب اور چوہدری ذوالفقار نے جنوری 2022 میں شادی کی تھی اور اسی سال دسمبر میں ان کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، دونوں کا شمار معروف ٹک ٹاکرز میں ہوتا ہے۔

نکاح کے 10 ماہ بعد ٹک ٹاک اسٹارز کنول آفتاب اور ذوالقرنین نے شادی کرلی

ٹک ٹاک اسٹارز کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر نے شادی کرلی

سنیتا مارشل نے پوڈکاسٹ میں خود سے نامناسب سوالات کیے جانے پر خاموشی توڑ دی