دنیا

دنیا کے مختلف حصوں میں عید الاضحیٰ کے رنگ

کچھ ممالک میں عیدالاضحیٰ ایک روز قبل منائی گئی، جبکہ پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ممالک آج عید منا رہے ہیں۔

دنیا بھر کے لاکھوں مسلمانوں نے آج جمعرات کے روز عیدالاضحیٰ منائی، جسے عید قربان بھی کہا جاتا ہے اور اسلام کے سب سے بڑے تہواروں میں سے ایک ہے۔

کچھ ممالک بالخصوص مشرق وسطیٰ، افغانستان، لیبیا اور کینیا میں عیدالاضحیٰ ایک روز قبل منائی گئی، جبکہ پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ممالک آج عید منا رہے ہیں۔

یہ تہوار حج کے اختتام کی نشان دہی کرتا ہے اور حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی جانب سے اللہ کی اطاعت کے لیے اپنے بیٹے کو قربان کرنے کے لیے تیاری کی یاد دلاتا ہے۔