پاکستان

لاہور: کاہنہ میں منشیات سے بھرا ڈرون گر کر تباہ

معمول سے بڑا ڈرون 6 کلو ہیروئن لے کر جارہا تھا کہ کھیتوں میں گر کر تباہ ہو گیا، ڈرون، منشیات تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا، پولیس
|

لاکھوں روپے کی منشیات لے جانے والا ڈرون لاہور کے کاہنہ ٹاؤن کے علاقے ہلوکی میں گر کر تباہ ہوگیا۔

کاہنہ اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) عبدالواحد کے مطابق ڈرون گرنے کا واقعہ رسول پورہ گاؤں میں پیش آیا۔

انہوں نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کہ معمول سے بڑا ڈرون 6 کلو ہیروئن لے کر جارہا تھا کہ روزدار نامی زمیندار کے کھیتوں میں گر کر تباہ ہو گیا۔

واقعے کے بعد مقامی لوگوں کی بڑی تعداد ڈرون کے گرد جمع ہوگئی اور پولیس کو طلب کرلیا گیا۔

ایس ایچ او عبدالواحد نے بتایا کہ پولیس نے ڈرون اور لاکھوں روپے مالیت کی منشیات کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

پولیس افسر نے مزید کہا کہ دونوں چیزوں کو مزید تفتیش کے لیے انسداد منشیات فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے، تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ یہ ڈرون کہاں سے آپریٹ کیا جا رہا تھا اور وہ کہاں لے جایا جا رہا تھا۔

واضح رہے کہ رواں سال کے شروع میں نارووال پولیس نے ڈرون کے ذریعے سرحد پار ہیروئن اسمگلنگ میں مبینہ طور پر ملوث 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا، تفتیش کے دوران پولیس نے کنٹرول ڈیوائس، 8 بیٹریاں اور خودکار ہتھیار بھی ضبط کرلیے تھے۔

بچپن میں حمزہ علی عباسی کے گردے فیل ہوگئے تھے، بہن فضیلہ عباسی کا انکشاف

اسکاٹ لینڈ کو دلچسپ مقابلے میں شکست، نیدرلینڈز نے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

انسداد دہشتگردی عدالت: 9 مئی سے متعلق 5 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت