دنیا

مارک زکربرگ کے ساتھ لڑائی ’ایکس‘ پر براہ راست نشر کی جائے گی، ایلون مسک

زکر بمقابلہ ایلون مسک جھگڑا ’ایکس‘ پر لائیو اسٹریم دکھایا جائے گا جس سے تمام آمدنی سابق فوجیوں کے لیے خیراتی ادارے میں جائے گی، کمپنی مالک

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ کے مالک ایلون مسک نے کہا ہے کہ ’میٹا‘ کے مالک مارک زکر برگ کے ساتھ ان کی ’کیج فائٹ‘ ان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر براہ راست دکھائی جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق ایلون مسک نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کے ساتھ ان کی’کیج فائٹ’ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (ٹوئٹر) پر لائیو اسٹریم کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا کے مالکان لاس ویگاس میں ایک مکسڈ مارشل آرٹس کیج میچ میں ایک دوسرے کے ساتھ کیج فائٹ کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔

ایلون مسک نے کہا کہ ’زکر بمقابلہ ایلون مسک فائٹ ’ایکس‘ پر لائیو اسٹریم کی جائے گی جس سے تمام آمدنی سابق فوجیوں کے لیے خیراتی ادارے میں جائے گی۔‘

اس سے قبل ایلون مسک نے ’ایکس‘ پر کہا تھا کہ وہ دن بھر وزن اٹھا رہے ہیں، لڑائی کی تیاری کر رہے ہیں، ان کے پاس ورزش کرنے کا وقت نہیں ہے اس لیے وہ ویٹ آلات کام پر ساتھ لاتے ہیں۔

جب ایکس پر ایک صارف نے ایلون مسک سے فائٹ کا نقطہ پوچھا تو انہوں نے یہ کہہ کر جواب دیا کہ ’یہ جنگ کی ایک مہذب شکل ہے، مرد جنگ کو پسند کرتے ہیں‘۔

تاہم میٹا نے ایلون مسک کی پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لیے جواب نہیں دیا۔

واضح رہے کہ یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب ایلون مسک نے 20 جون کی ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ مارک زکربرگ کے ساتھ کیج میچ کے لیے تیار ہیں، جو کہ جیوجٹسو میں تربیت یافتہ ہیں۔

اس کے ایک دن بعد مارک زکربرگ نے ایلون مسک سے مجوزہ تھرو ڈاؤن کے لیے ’مقام بھیجنے‘ کو کہا، جس کا جواب دیتے ہوئے ایلون مسک نے ’ویگاس آکٹاگون‘ کا حوالہ دیا۔

’ویگاس آکٹاگون‘ ایک ایونٹ سینٹر ہے جہاں مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ کے مقابلے منعقد ہوتے ہیں۔

ایلون مسک نے پھر کہا کہ اگر کیج فائٹ طے پاگئی تو وہ تربیت شروع کردیں گے۔

نواب شاہ کے قریب ہزارہ ایکسپریس کی 10 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 30 مسافر جاں بحق

آفیشل سیکریٹ ایکٹ سینیٹ میں پیش، وارنٹ کے بغیر گرفتاری کی شق واپس لے لی گئی

پاکستان میں سابق وزرائے اعظم کب کب گرفتار ہوئے؟