دنیا

اسرائیلی فورسز کی مغربی کنارے میں کارروائی، 2 فلسطینی نوجوان جاں بحق

علاقے کے رہائشیوں کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز کے ساتھ مسلح جھڑپیں ہوئیں لیکن یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا دونوں مقتولین اس میں ملوث تھے، رپورٹ

اسرائیلی فورسز کی مغربی کنارے میں کارروائی کے دوران 2 فلسطینی شہری جاں بحق ہوگئے۔

قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق جیریکو ہسپتال کے ڈائریکٹر نے بتایا دو نوجوانو کو ہسپتال لایا گیا جن کو سینے میں گولیاں لگی ہوئیں تھی۔

فلسطینی کی وزارت داخلہ نے کہا کہ 16 سالہ قصے الوالجی اور 25 سالہ محمد نجوم کو اسرائیلی فورسز نے آج صبح جیریکو پر حملے کے دوران سینے میں گولی ماری۔

علاقے کے رہائشیوں کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز کے ساتھ مسلح جھڑپیں ہوئیں لیکن یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا دونوں مقتولین اس میں ملوث تھے۔

رہائشیوں نے مزید کہا کہ چھاپہ ایک گھنٹے سے بھی کم وقت تک جاری رہا۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں گزشتہ مہینوں کے دوران علاقے میں پناہ گزینوں کے کیمپوں پر اسرائیلی چھاپوں، فلسطینی دیہاتوں پر یہودی آباد کاروں کے مہلک حملوں اور اسرائیلیوں پر فلسطینی سڑکوں پر پرتشدد حملوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ان حملوں میں تقریباً 28 اسرائیلی، ایک یوکرینی اور ایک اطالوی بھی مارا گیا ہے.

اسرائیلی فوج نے ہلاکتوں پر تبصرہ کرنے کے لیے درخواست کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔

عام انتخابات میں کسی قسم کی تاخیر کے وفاق پر سنگین نتائج مرتب ہوں گے، رضا ربانی

امریکا: 2020 کے صدارتی انتخاب میں مداخلت کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد

ماضی میں بننے والے نگران وزرائے اعظم کن حوالوں سے منفرد رہے؟