پاکستان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 332 پوائنٹس کا اضافہ

کے ایس ای-100 انڈیکس 0.7 فیصد بڑھ کر 47 ہزار 750 پوائنٹس پر پہنچ گیا جو گزشتہ روز 47 ہزار 418 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 332 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای-100 انڈیکس 332.13 پوائنٹس یا 0.7 فیصد بڑھ کر 47 ہزار 750 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 47 ہزار 418 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

انٹرمارکیٹ سیکیورٹیز کے ہیڈ آف ایکویٹی رضا جعفری نے بتایا کہ بینکنگ اور آئل سیکٹر کی خریداری میں دلچپسی دیکھی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، میکرو اکنامک ایڈجسٹمنٹ سے گزر رہا ہے تاہم یہ پرکشش ویلیوایشن کے مقابلے میں متوازن ہے۔

خیال رہے کہ رواں مہینے کے اوائل میں بینچ مارک کے ایس ای 100-انڈیکس 6 سال بعد 49 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا تھا، اس سے قبل 31 جولائی کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 957 پوائنٹس کے اضافے سے تقریباً 2 سال بعد 48 ہزار کی سطح عبور کر گیا تھا، جو اس سے چند روز قبل 27 جولائی کو 21 ماہ کی بلند سطح 47 ہزار پوائنٹس پر پہنچا تھا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹو محمد سہیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا تھا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے آج ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، بینچ مارک انڈیکس صرف پانچ ہفتوں میں 41 ہزار پوائنٹس سے بڑھ کر 49 ہزار سے زیادہ ہو گیا۔

ٹھٹہ: جھرک کے قریب مسافر وین اور ٹرک کے درمیان تصادم، 7 افراد جاں بحق

پی سی بی چیئرمین ذکا اشرف کا تقرر سیاسی قرار، وفاقی حکومت سے مشورہ طلب

لوگ کہتے ہیں میں نے آواز تبدیل کرانے کی سرجری کروائی ہے، ماورا حسین