لائف اسٹائل

ریشم کا ’گنجل‘ کے ذریعے بڑے پردے پر واپسی کا اعلان

ریشم کی آخری مرکزی فلم ’سوارنگی‘ 2015 میں ریلیز ہوئی تھی، دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں انہوں نے فواد خان کی والدہ کا کردار ادا کیا تھا۔

ماضی کی مقبول اداکارہ ریشم نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی احمد علی اکبر کے ہمراہ ’گنجل‘ نامی فلم سے بڑے پردے پر واپسی کر رہی ہیں۔

ریشم کی آخری مرکزی فلم ’سوارنگی‘ 2015 میں ریلیز ہوئی تھی، اب 8 سال بعد انہوں نے بتایا ہے کہ جلد ہی وہ بڑے پردے احمد علی اکبر کے ہمراہ دکھائی دیں گی۔

ریشم نے اپنی فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ ’گنجل‘ کی ہدایات شعیب سلطان نے دی ہیں، جس میں وہ احمد علی اکبر کے ہمراہ جلوے بکھیرتی دکھائی دیں گی۔

انہوں نے فلم کی کہانی کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا اور نہ ہی اس بات کی وضاحت کی کہ فلم کو کب تک ریلیز کیا جائے گا، تاہم ان کی پوسٹ سے اندازہ ہوتا کہ فلم کی شوٹنگ مکمل کرلی گئی۔

ریشم مذکورہ فلم سے متعلق انسٹاگرام پر بھی پہلے پوسٹس کر چکی ہیں، جن میں انہوں نے بتایا تھا کہ فلم میں احمد علی بٹ اور آمنا الیاس سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہوں گے۔

انہوں نے لکھا کہ مذکورہ فلم میں کام کرنے کے لیے حوالے سے جہاں وہ بہت زیادہ پرجوش ہیں، وہیں انہیں کچھ خوف بھی ہے۔

ریشم نے لکھا کہ وہ ہمیشہ سے ہی ’گنجل‘ جیسی فلم میں کام کرنا چاہتی تھی لیکن ان کی بدقسمتی رہی کہ انہیں ایسا موقع نہیں ملا۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ برسوں بعد جب انہیں ’گنجل‘ کی کہانی سنائی گئی تو انہوں نے فوری طور پر کام کی رضامندی ظاہر کی، مذکورہ فلم انہیں ضرور کرنی تھی کیونکہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم ان موضوعات پر بات کریں جن پر بات کرنا ضروری ہے۔

ریشم نے لکھا کہ گزشتہ برس وہ ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں مختصر کردار میں دکھائی دی تھیں لیکن اب کچھ سال بعد وہ مرکزی کردار کے طور پر بڑے پردے پر دکھائی دیں گی۔

ریشم نے

خیال رہے کہ ریشم نے 1995 میں فلمی کیریئر کا آغاز فلم ’جیوا‘ سے کیا تھا اور ان کی پہلی ہی فلم نے اچھی کامیابی حاصل کی تھی۔

ریشم کی دیگر مشہور فلموں میں ’چور مچائے شور، گھونگھٹ، سنگم، دوپٹا جل رہا ہے، انتہا، پل دو پل، طوفان، پہلا پہلا پیار اور تڑپ‘ شامل ہیں۔

ریشم نے فلموں کے علاوہ ٹی وی ڈراموں اور سیریلز میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے، ساتھ ہی وہ ماڈلنگ بھی کرتی دکھائی دیں۔

شاندار پرفارمنس پر انہوں نے ’پرائڈ آف پرفارمنس‘ سمیت متعدد ایوارڈز بھی جیت رکھے ہیں۔

ریشم نے علی ظفر کی حمایت اور خلیل الرحمٰن قمر پر تنقید کیوں کی؟

ڈپریشن کا کوئی تصور نہیں، یہ اللہ سے دوری کا نام ہے، ریشم

پاکستانی عوام اتنی عزت ہماری نہیں کرتے جتنی بھارتی اداکاروں کی کرتے ہیں، ریشم