دنیا

تصاویر: مراکش میں تباہ کن زلزلے کے بعد کی صورتحال

گزشتہ شب آنے والے 6.8 شدت کے خوفناک زلزلے نے ہر طرف تباہی مچا دی، 632 افراد ہلاک اور 329 افراد زخمی ہوئے۔

مراکش میں گزشتہ شب آنے والے 6.8 شدت کے خوفناک زلزلے نے ہر طرف تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں سیکٹروں افراد ہلاک، سیکڑوں عمارتیں منہدم ہوگئیں اور ہزاروں شہریوں کو اپنے گھروں سے بھاگنا پڑا۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق شدید زلزلے کے جھٹکوں سے کم از کم 632 افراد ہلاک اور 329 افراد زخمی ہوئے، وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ زلزلے کا مرکز مراکش شہر سے 72 کلومیٹر دور اطلس کا پہاڑی سلسلہ تھا اور اس کی زیر زمین گہرائی 18.5 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

ساحلی شہروں رباط، کاسا بلانکا اور ایساویرا میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

شدید زلزلے کے بعد شہری کھلے آسمان تلے سڑکوں پر بیٹھنے پر مجبور ہیں اس دوران ریسکیو اہلکاروں نے بھی شہریوں کو ملبے تلے زندہ نکالنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

مراکش میں قیامت خیز زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی

مراکش: منی بس گہری کھائی میں جاگری، 24 افراد ہلاک

پاکستان میں شدید زلزلہ، کم از کم 220 ہلاک