لائف اسٹائل

’رضوان اصل ہیرو، عبداللہ ڈریم اسٹار‘، شوبز شخصیات کا اظہارِ مسرت

گزشتہ روز نے 344 رنز کا پہاڑ جیسا ٹارگٹ دیا تھا جس کے تعاقب میں پاکستان نے شاندار بیٹنگ کی بدولت ہدف حاصل کرلیا۔

گزشتہ رات قومی ٹیم کی جانب سے کرکٹ ورلڈکپ کے سب سے بڑے ہدف کا تعاقب کامیابی سے حاصل کرنے پر شوبز شخصیات نے پاکستان کرکٹ کی پوری ٹیم بالخصوص محمد رضوان کو خوب سراہا۔

گزشتہ روز بھارت کے شہر حیدر آباد دکن کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے 344 رنز کا پہاڑ جیسا ٹارگٹ دیا تھا جس کے تعاقب میں پاکستان نے بلے باز محمد رضوان اور عبداللہ شفیق کی شاندار سنچریوں کی بدولت کامیابی سے ہدف حاصل کرلیا۔

اسی دوران جہاں سابق بھارتی کھلاڑی سمیت شائقین نے دونوں کھلاڑیوں کو خوب داد دی وہیں سجل علی، ہمایوں سعید سمیت دیگر شوبز شخصیات نے بھی میچ کو خوب انجوائے کیا اور محمد رضوان کو ’اصل ہیرو‘ قرار دیا۔

فلمساز ہمایوں سعید نے قومی ٹیم کے ریکارڈ ہدف کے تعاقب کو تاریخی فتح قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’یہ پاکستان کے لیے فخر کا لمحہ ہے‘۔

اداکار فرحان سعید نے بہترین فتح قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’قومی ٹیم کا اعتماد بڑھانے کے لیے اس طرح کے جیت کی ضرورت ہوتی ہے اور پاکستان نے اسے بہترین انداز میں کیا ہے‘۔

فرحان سعید نے محمد رضوان کو ماسٹر کلاس اور عبداللہ شفیق کو ڈریم اسٹار قرار دیتے ہوئے اسٹیڈیم میں بھارتی شائقین کی سپورٹ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

عاصم اظہر نے بھی بھارتی شائقین کی جانب سے پاکستان کے لیے نعروں کا شکریہ اداکیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’اس ورلڈ کپ میں جو بھی چیمپئن ہو لیکن ہمیں اس ٹورنامنٹ میں مستقبل کے سپر اسٹار مل رہے ہیں، عبداللہ شفیق آپ بہترین ہیں۔‘

اداکارہ سجل علی اور گوہر ممتاز نے انسٹاگرام اسٹوری پر محمد رضوان کو ’اصل ہیرو‘ قرار دیتے ہوئے پوری ٹیم کی تعریف کی۔

اداکارہ ماورہ حسین اور امیر گیلانی نے بھی قومی ٹیم کو سراہتے ہوئے لکھا کہ انہیں بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک قرار دے دیا۔

اسٹیڈیم میں رضوان اور عبداللہ کیلئے نعرے، بھارتی کرکٹرز بھی معترف

تصاویر: پاکستان کی ورلڈ کپ میں تاریخی فتح

ورلڈ کپ 2023: سری لنکا کے خلاف رضوان، عبداللہ کی سنچریاں، ریکارڈ 345 رنز کا ہدف عبور