Live Ghaza Conflict

جو بائیڈن کا اسرائیلی صدر سے شہریوں کی حفاظت اورغزہ میں امداد میں اضافے پر زور

رائٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اتوار کے روز اسرائیلی صدر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ...

امریکی صدر جو بائیڈن نے اتوار کے روز اسرائیلی صدر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں شہریوں کی حفاظت کریں۔

رائٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے محصور ساحلی علاقوں تک فوری طور پر انسانی امداد کے بڑھاؤ میں نمایاں اضافہ کرنے پر بھی زور دیا۔

وائٹ ہاؤس نے علیحدہ طور پر کہا کہ صدر جو بائیڈن اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے اتوار سے شروع ہونے والی غزہ میں امداد کی فراہمی میں تیزی لانے کا عہد کیا۔