دنیا

بھارت: گجرات میں آسمانی بجلی گرنے سے 24 افراد ہلاک

نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے جلد ہی ایک سروے شروع کریں گے، جس کے نتائج کی بنیاد پر متاثرین کو معاوضہ ادا کیا جائے گا، وزیر زراعت

بھارتی ریاست گجرات میں گزشتہ 2 روز کے دوران بارش سے متعلقہ واقعات میں آسمانی بجلی گرنے سے 24 افراد ہلاک اور تقریباً 23 زخمی ہو گئے، جہاں آج صبح سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

ریاستی حکام کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز اور آج گرج چمک، طوفان اور ژالہ باری کے ساتھ گجرات میں شدید بارش ہوئی، کچھ مقامات پر آج صبح تک گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 144 ملی میٹر (5.7 انچ) بارش ہوئی۔

بارش سے گجرات بھر میں متعدد مکانات اور مویشیوں کا نقصان ہوا، گجرات کے وزیر زراعت راگھو جی پٹیل نے کہا کہ ہم نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے جلد ہی ایک سروے شروع کریں گے، جس کے نتائج کی بنیاد پر متاثرین کو معاوضہ ادا کیا جائے گا۔

بھارت کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے آج ریاست کے کچھ حصوں میں بارش جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

گجرات میں بارش کے سبب مختلف حادثات میں اموات نئی نہیں ہیں، اگست 2020 میں گجرات میں صرف 2 روز میں موسلادھار بارش اور سیلاب سے جڑے مختلف واقعات میں 14 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ایک سال قبل اگست 2019 میں بارش کے سبب مختلف واقعات میں گجرات میں 31 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

القادر ٹرسٹ کیس میں نیب کی عمران خان سے کئی گھنٹوں تک پوچھ گچھ

بَلّے پر فلسطین کا جھنڈا لگانے پر اعظم خان پر ’جرمانہ‘، پی سی بی کو تنقید کا سامنا

امریکی صدر موسمیاتی سربراہی اجلاس ’کوپ 28‘ میں شرکت نہیں کریں گے