دنیا

کیپٹل ہل حملہ کیس: ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی انتخابات لڑنے کیلئے نااہل قرار

سابق صدر نے 6 جنوری 2021 کو اپنے حامیوں کے ذریعے کیپٹل ہل پر حملہ کرایا، حملے میں ملوث ہونےکے باعث وہ صدارتی امیدوار بننے کے اہل نہیں، عدالت

امریکی ریاست کولوراڈو کی سپریم کورٹ نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کیپٹل ہل پر حملے میں ملوث ہونےکے باعث صدارتی انتخابات کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

ڈان نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سابق صدر نے 6 جنوری 2021 کو اپنے حامیوں کے ذریعے حملہ کرایا،کیپٹل ہل پر حملے میں ملوث ہونےکے باعث ٹرمپ صدارتی امیدوار بننے کے اہل نہیں۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نااہلی کا سامنا کرنے والے امریکی تاریخ کے پہلے صدارتی امیدوار ہیں، تاہم وہ 4 جنوری تک فیصلے کے خلاف اپیل کا حق رکھتے ہیں۔

نیپرا نے زائد بلنگ کی رپورٹ پر پاور ڈویژن کے اعتراضات مسترد کردیے

’بابراعظم کو کپتانی سے ہٹانے کی منصوبہ بندی‘، ذکا اشرف کی مبینہ آڈیو لیک وائرل

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے کمانڈر یو ایس سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک سے ملاقات