پاکستان

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تھری ایم پی او کا حکم نامہ واپس

پشاور ہائی کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تھری ایم پی او کا حکم نامہ واپس لے لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تھری ایم پی او کا حکم نامہ واپس لے لیا گیا ہے، اسد قیصر کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا تھا۔

قبل ازیں پشاور ہائی کورٹ نے اسد قیصر اور مجاہد خان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ابراہیم خان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیے کہ ضمانت کے بعد لوگوں کوگیٹ سے گرفتار کرتے ہیں، اس سے آپ کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ آج یہ لوگ ہیں، کل کسی اور کے ساتھ ایسا ہوگا۔

عدالت عالیہ کے جج نے ریمارکس دیے کہ قانون کا غلط استعمال نہیں ہونا چاہیے، وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ اسد قیصر کی انسداد دہشت گردی عدالت اور اینٹی کرپشن عدالت میں ضمانت منظور ہوئی تو تھری ایم پی او میں گرفتار کرلیا گیا۔

پشاور ہائی کورٹ نے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

امریکی سرزمین میں سکھ رہنما کا قتل، مودی کی بھارتی سازش کے شواہد کا جائزہ لینے کی یقین دہانی

قومی ٹیسٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، خرم شہزاد انجری کا شکار

یومیہ بیکنگ سوڈے کا پانی پینے کا مشورہ دینے پر عائشہ عمر پر تنقید