پاکستان

کراچی میں محکمہ انسداد دہشتگردی کا آپریشن، 6 مشتبہ افراد گرفتار

آپریشن کینٹ اسٹیشن، گلستان جوہر، شیرشاہ، گُرومندر اور پُرانی سبزی منڈی سے ملحقہ علاقوں میں کیا گیا، ترجمان سی ٹی ڈی

محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کرکے 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ آپریشن کینٹ اسٹیشن، گلستان جوہر، شیرشاہ، گُرومندر اور پُرانی سبزی منڈی سے ملحقہ علاقوں میں کیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مختلف حساس علاقوں میں کورڈن آف کرکے بھی سرچنگ کی گئی، 35 افراد کے کوائف ’تلاش ایپ‘ کے ذریعے چیک کئےگئے۔

انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ برآمد ہوا۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا کہ شہر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پہلے ٹیمیں متحرک ہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں آپریشن کیا جارہا ہے، محکمہ انسداد دہشتگردی اور پولیس ٹیمیں مشترکہ کام کر رہی ہیں۔

پیمرا کو تمام سیاسی جماعتوں کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ یقینی بنانے کی ہدایت

’اینیمل‘ فلم میں وحشی ولن کو مسلمان کیوں دکھایا گیا؟

غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، شہید فلسطینیوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز