پاکستان

بلاول بھٹو زرداری کی پالیسی اور کامیابی ان کو وزیر اعظم بنائے گی، منظور وسان

سندھ میں پیپلز پارٹی کا مقابلہ کرنے والی کوئی پارٹی نہیں، بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے، رہنما پیپلزپارٹی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی پالیسی اور کامیابی ان کو وزیر اعظم بنائے گی۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق سابق صوبائی وزیر منظور وسان نے کوٹڈیجی میں اپنی رہائشی گاہ پر کارنر میٹنگ میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کا مقابلہ کرنے والی کوئی پارٹی نہیں، بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ قائم علی شاہ اور نفیسہ شاہ سے کوئی اختلافات نہیں۔

منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس 27 اور این اے 202 پر میں اور میرا بیٹا کاغزات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

بلوچ مظاہرین کی گرفتاری، عدالت کا خواتین کو احتجاجی مظاہرین کے منتظمین کے حوالے کرنے کا حکم

کراچی:عدالت کا غیرقانونی چارجڈ پارکنگ قائم کرنیوالوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے سائفر کیس میں عمران خان، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت منظورکرلی