پاکستان

پرویز الہٰی کی اہلیہ نے گجرات میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے

گزشتہ روز قیصرہ الہٰی اور چوہدری شجاعت حسین کی ہمشیرہ کو پولیس نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے روک دیا تھا۔

سابق وزیر اعلٰی پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی نے گجرات میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔

ڈان نیوز کے مطابق قیصرہ الہٰی نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 32 سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز (22 دسمبر) پرویز الہٰی کی اہلیہ اور چوہدری شجاعت حسین کی ہمشیرہ سمیرا الہٰی کو پولیس نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے روک دیا تھا، پولیس نے خواتین امیدواروں کو آر او آفس میں داخل نہیں ہونے دیا تھا۔

موجودہ حکومت ملکی تاریخ کا طویل مدتی نگران سیٹ اپ قرار

سردیوں کا مزہ دوبالا کرنے والی ’بلوچی فرائیڈ فش‘

عمران خان، شاہ محمودقریشی کے وکلا کوسائفر کیس میں ضمانت کے فیصلے کی تصدیق شدہ نقول جاری