پاکستان

مریم نواز نے لاہور کے حلقہ این اے 119، 120 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے

تجویز کنندہ سہیل شوکت بٹ اور خواجہ عمران نذیر نے ان کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے لاہور کے حلقہ این اے 119، 120 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔

ڈان نیوز کے مطابق تجویز کنندہ سہیل شوکت بٹ اور خواجہ عمران نذیر نے ان کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، این اے 120 سے اب تک 21 امیدوراں نے کا غذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

ریٹرنگ افسر نے کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے 30 دسمبر کی تاریخ دے دی۔

الیکشن کمیشن کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کریں گے، بیرسٹر گوہر خان کا اعلان

58 برس کا ہوچکا، عمر کے حساب سے کردار کرنا چاہتا ہوں، شاہ رخ خان

پی ٹی آئی سمجھ رہی تھی الیکشن کمیشن ماضی کی طرح آنکھ بند کیے رہے گا، سعید غنی