پاکستان

مونس الہٰی نے اپنی والدہ سے کاغذات نامزدگی چھیننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی

آج سارا دن میری والدہ کو کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرانے دیے گئے ، انتظامیہ لاہور ہائی کورٹ کے آرڈر کی دھجیاں اڑاتی رہی، رہنما پی ٹی آئی

سابق وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی نے اپنی والدہ قیصرہ الہٰی سے کاغذات نامزدگی چھیننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ آج سارا دن میری والدہ کو کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرانے دیے گئے ، انتظامیہ لاہور ہائی کورٹ کے آرڈر کی دھجیاں اڑاتی رہی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب ان کو گیٹ کے اندر جانے دیا تو ساتھ ہی کاغذات چھیننے کی کوشش کی گئی ، یہ ارد گرد سویلین کپڑوں میں ملبوث کون لوگ ہیں ؟

پاکستان تحریک انصاف کی کارکن فوزیہ صدیقی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دعوی کیا کہ چوہدری مونس الہیٰ کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے جانے والے وکیل رانا ناصر مشتاق کو گجرات میں گرفتار کر لیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ کامونکی کے وکلا نے آگ لگا کر جوڈیشل کمپلیکس کے سامنے جی ٹی روڈ بند کردی۔

ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے بھی ’ایکس‘ پر جاری بیان میں دعوی کیا کہ سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ عامر سعید راں کو رات گئے گوجرانوالہ پولیس نے اٹھا لیا، ان کے پاس پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کے کاغذات نامزدگی تھے۔

’اینیمل‘ کی ٹیم پر خاتون لکھاری کو کریڈٹ نہ دینے کا الزام

ڈپریشن کو ڈراما قرار دینے والے کو صحیفہ جبار کا کرارا جواب

تجاوزات کے خلاف آپریشن میں کسی سے نرمی نہیں برتی جائے گی، محسن نقوی