پاکستان

ڈرائیونگ لائسنس جلد بنوالیں، یکم جنوری سے فیس میں اضافہ کردیا جائے گا، نگران وزیراعلیٰ پنجاب

پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ایک کروڑ لائسنس بن چکے، ڈرائیورنگ لائسنس نہ ہونے پرکسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی، محسن نقوی

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس جلد بنوالیں، یکم جنوری سے فیس میں اضافہ کردیا جائے گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے بتایا کہ ڈرائیورنگ لائسنس نہ ہونے پرکسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ایک کروڑ لائسنس بن چکے، روزانہ 30 ہزار کے قریب لائسنس بن رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں روزانہ 9 ہزار ڈرائیونگ لائسنس بن رہے ہیں، جلد لائسنس بنوالیں، یکم جنوری سے فیس میں اضافہ کر دیا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ راوی پل کی توسیع کا کام تیزی سے جاری ہے، ترقیاتی منصوبوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے، کوشش ہے کہ تمام جاری منصوبوں کو مکمل کرکے جائیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ فروری میں راوی برج پر کام مکمل ہو جائے گا، اس علاقے کو اتنا ہی خوبصورت کرنا ہے جتنا گلبرگ کو کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام صوبائی وزرا کی منصوبوں کی بروقت تعمیر کے لیے ذمہ داریاں لگا دی گئی ہیں، ہم نے 100 سے زائد ہسپتالوں میں کام کیے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہمارا کوئی نگران صوبائی وزیر تنخواہ نہیں لیتا، گاڑیوں اور فیول کا خرچہ بھی خود اٹھا رہے ہیں، میں حرام کھانے والوں پر لعنت بھیجتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، کوشش ہے کہ تمام جاری منصوبوں کو مکمل کرکے جائیں۔

حکومت کے جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل کے خلاف احتجاج کرنے والے بلوچ مظاہرین سے مذاکرات جاری

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان ہوگیا

فلوریڈا: شاپنگ مال میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی