پاکستان

پنجاب: فیصل آباد سے لاہور جاتے ہوئے راناثنااللہ کی گاڑی کو حادثہ

رانا ثنا اللہ اہل خانہ کے ہمراہ فیصل آباد سے لاہور جارہے تھے کہ گاڑی گنے سے بھری ٹرالی سے ٹکرا گئی، تمام افراد محفوط رہے۔

مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی گاڑی کو فیصل آباد سے لاہور جاتے ہوئے ہوئے پیش آیا تاہم خوش قسمتی سے حادثے میں تمام افراد محفوظ رہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ اہل خانہ کے ہمراہ فیصل آباد سے لاہور جارہے تھے کہ اس دوران گاڑی گنے سے بھری ٹرالی سے ٹکرا گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں تمام افراد محفوظ رہے البتہ قافلے میں شامل 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔