پاکستان

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، 500 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف

ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹی دودھ سپلائی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے راولپنڈی میں ایک لاکھ 4ہزار 200 لیٹر دودھ کو چیک کیا جبکہ 500 لیٹر ملاوٹ والے دودھ کو تلف کر دیا۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ موٹروے ٹول پلازہ پر ناکے لگا کر 34 دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق جعل سازی پر 3 سپلائرز کو 90 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، مزید کہا کہ شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔

غزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران 100 سے زائد حملے، 241 فلسطینیی شہید

میلبرن ٹیسٹ دوسرا روز: آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کو مشکلات، 194 رنز پر 6 آؤٹ

شہید بے نظیر بھٹو کی 16ویں برسی آج منائی جارہی ہے