پاکستان

کراچی: بیٹے کی سالگرہ پر تھانے میں ہوائی فائرنگ، ایس ایچ او معطل

ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی کے بیٹے نے 25 دسمبر کو سرکاری نائن ایم ایم پستول سے تھانے کے اندر ہوائی فائرنگ کی اور ویڈیو بھی بنوائی۔

کراچی کے شاہ فیصل تھانے میں ایس ایچ او کے بیٹے نے اپنی سالگرہ کے موقع پر سرکاری اسلحہ سے فائرنگ کرکے قانون کی دھجیاں بکھیر ڈالیں، فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

’ڈان نیوز ٹی وی‘ کے مطابق ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی وسیم صدیقی کے بیٹے فرجاد صدیقی نے آئی جی کے احکامات ہوا میں اڑا دیے، فرجاد صدیقی نے تھانہ شاہ فیصل میں اپنی برتھ ڈے پارٹی منا ڈالی۔

25 دسمبر کو فرجاد صدیقی نے سرکاری نائن ایم ایم پستول سے پولیس اسٹیشن کے اندر ہوائی فائرنگ کی اور ویڈیو بھی بنوائی۔

پولیس حکام کے مطابق انکوائری ہونے پر ایس ایچ او شاہ فیصل کو تحقیقات کے بعد عہدے سے ہٹا کر معطل کردیا گیا، واضح رہے کہ اسی رات پولیس نے شادی میں لائسنس یافہ اسلحہ سے ہوائی فائرنگ میں ایک درجن سے زائد افراد پر مقدمہ درج کیا تھا۔

اقتصادی بحران کے شکار پی آئی اے کے 29 میں سے محض 15 طیارے آپریشنل

میلبرن ٹیسٹ میں تیسرے روز کا کھیل ختم، آسٹریلیا کے 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز

امریکا: سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو 2024 کے پرائمری الیکشن کی اجازت دے دی