پاکستان

کراچی: انسداد دہشتگردی عدالت نے لیاری گینگ وار کمانڈر ملا نثار کو بری کردیا

ملزمان نے لیاری میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تھی،ملزمان کے خلاف کلاکوٹ تھانے میں مقدمہ درج تھا، پراسیکیوشن

کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے لیاری گینگ وار کے کمانڈر ملا نثار کو عدم شواہد کی بنا پر بری کردیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق عدالت نے ملا نثار کے خلاف پولیس مقابلہ اور اقدام قتل کیس کا فیصلہ سنادیا، دوران سماعت ملزم کے وکیل نےدلائل دیے کہ کیس میں شریک ملزم عذیربلوچ پہلے ہی بری ہوچکا ہے، ملانثار پر لگائے گئے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔

پراسیکیوشن نے اپنے مؤقف میں کہا کہ ملزمان نے لیاری میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تھی، ملزمان کے خلاف کلاکوٹ تھانے میں مقدمہ درج تھا، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم ملا نثار کو مقدمات سے بری کرنے کا حکم دے دیا۔

سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے کاغذات نامزدگی منظور

9 مئی کے واقعات: محکمہ پراسیکیوشن بلوچستان نے خدیجہ شاہ کا نام ایف آئی آر سے خارج کردیا

شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دینے کی بات پر عورتیں ناراض ہوئیں، کرن ناز