پاکستان

پنجاب میں دھند کا راج، متعدد موٹرویز ٹریفک کیلئے بند

صوبے کے مختلف شہر آج بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث حد نگاہ بھی صفر ہوگئی۔

پنجاب کے مختلف شہر آج بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، جس کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات پر بند کردیا گیا، متعدد شہروں میں حد نگاہ بھی صفر ہوگئی۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق ترجمان موٹر وے کے مطابق موٹر وے ایم تھری فیض پور سے رجانہ، ایم فورکو عبدالحکیم سے فیصل آباد اور ایم فائیو کو شیر شاہ سے اوچ شریف تک شدیددھند کے باعث بند کردیا گیاہے۔

اس کے علاوہ قصور، ڈسکہ، اوکاڑہ اور گردونواح میں دھند حد نگاہ بھی انتہائی کم ہے۔

ترجمان موٹر وے کا مزید کہنا تھا کہ موٹرویز عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کی جاتی ہیں، مسافر زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، دھند میں اپنی گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، غیر ضروری سفر اور تیز رفتاری سے پرہیز کریں

بلوچ یکجہتی کمیٹی کا مطالبات پورے کرنے کے لیے حکومت کو 7دن کا الٹی میٹم

اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 210 فلسطینی شہید، مجموعی تعداد 21 ہزار سے متجاوز

میلبرن ٹیسٹ: مسلسل دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کو شکست، آسٹریلیا کی سیریز میں فیصلہ کن برتری