پاکستان

کراچی کے بجلی صارفین کو بڑا جھٹکا، بجلی ایک روپیہ 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست پر گذشتہ مالی سال کی دوسری، تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی منظوری دی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نےکراچی کے لیے بجلی1.72روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست منظور کرلی، منظوری گذشتہ مالی سال کی دوسری اور تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔

نیپرا نے جنوری تا مارچ2023کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 25 پیسے فی یونٹ کا اضافہ منظور کیا ہے، اکتوبر تادسمبر 2022 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں47 پیسے فی یونٹ اضافہ منظور کیا گیا ہے۔

نیپرا نے فیصلہ نوٹفیکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔

نیپرا نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کا یکساں ٹیرف برقرار رکھنے کیلئے اضافہ منظوری دی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی کمی

وہ شوبز شخصیات جنہوں نے 2023 میں شادیاں کیں

میلبرن ٹیسٹ: مسلسل دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کو شکست، آسٹریلیا کی سیریز میں فیصلہ کن برتری