پاکستان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کا چڑیا گھر کا دورہ، پرانی تعمیرات نہ گرانے پر اظہارِ ناراضگی

پرانی تعمیرات کو جلد مسمار کیا جائے، کاموں کو مزید تیز کیا جائے، انتظار کیے بغیر پرانے اسٹرکچرز کوگرایا جائے، مزید تاخیر نہ کی جائے، محسن نقوی

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں چڑیا گھر کا دورہ کیا اور پرانی تعمیرات نہ گرانے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

’ڈان نیوز ٹی وی‘ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں چڑیا گھر کا تفصیلی دورہ کیا، انہوں نے چڑیا گھر کی اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لیا اور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔

محسن نقوی نے چڑیا گھر میں پرانی تعمیرات نہ گرانے پرناراضگی کااظہار کرتےہوئے کہا کہ پرانی تعمیرات کو جلد مسمار کیا جائے اورکاموں کو مزید تیز کیا جائے، اب انتظار کیے بغیر پرانے اسٹرکچرز کوگرایا جائے، مزید تاخیر نہ کی جائے۔

محسن نقوی نے سانپ گھر، زرافہ ہاؤس، شیر گھر، ہاتھی گھر، مچھلی گھر کا جائزہ لیا اور اپ گریڈیشن پروگرام کے تحت جانوروں کے پنجروں کو کشادہ رکھنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کی ٹیم کو بھی چڑیا گھر طلب کرلیا، انہوں نے کہا کہ لاہور چڑیا گھر مکمل طور پر نیا اور منفرد نظر آنا چاہیے۔

آواران: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

سال 2023 میں کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں کون سے کھلاڑی نے سب سے زیادہ وکٹیں لیں

برطانیہ: متعدد مسلم ممالک کے شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری کی سہولت کا اعلان