کھیل

آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم میلبرن سے سڈنی پہنچ گئی

آج آرام کے بعد قومی ٹیم یکم، 2 جنوری پریکٹس سیشن کرے گی، 3 میچوں کی سیریز کا آخری میچ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے لیے میلبرن سے سڈنی پہنچ گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق تین میچوں کی سیریز کے لیے آسٹریلیا میں موجود قومی ٹیم سڈنی پہنچنے کے بعد آج آرام کرے گی۔

گرین شرٹس یکم اور دو جنوری کو سڈنی میں پریکٹس سیشن کرے گی جب کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے 360 رنز اور میلبورن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 79 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کی۔

پاکستانی ٹیم کو شان مسعود لیڈ کریں گے جبکہ آسٹریلوی ٹیم پیٹ کمنز کی زیر قیادت میدان میں اترے گی

آسٹریلیا کے خلاف آؤٹ دیے جانے پر رضوان مایوس، حفیظ بھی امپائرنگ پر برہم

ایمن سے شادی کے بعد منیب بٹ نے اپنے آپ کو کیسے تبدیل کیا؟ اداکار نے بتادیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کا چڑیا گھر کا دورہ، پرانی تعمیرات نہ گرانے پر اظہارِ ناراضگی