کھیل

تیسرا ٹی 20: نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو شکست دے دی

بارش کے باعث ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت نیوزی لینڈ کو 17 رنز سے فاتح قرار دے دیا گیا، 3 میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔

تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت مہمان بنگلادیش کو 17 رنز سے شکست دے دی۔

نیوزی لینڈ کے شہر ماونٹ منگونی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے ایک سو دس رنز بنائے اور پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر نے صرف سولہ رنز دے کر چار بنگال ٹائیگرز کا شکار کیا۔

جواب میں کیوی ٹیم نے چودہ اعشاریہ چار اوورز میں پچیانوے رنز بنائے تھے کہ بارش ہوگئی۔

بارش کے سلسہ جاری رہنے کے باعث نیوزی لینڈ کو سترہ رنز سے فاتح قرار دے دیا گیا اور تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔

2300 انتخابی امیدواروں کے انٹرویوز مکمل، پارلیمانی بورڈ جلد حتمی اعلان کرے گا، مسلم لیگ (ن)

آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم میلبرن سے سڈنی پہنچ گئی

حرا عمر کو ’نشہ آور مشروب‘ کیساتھ تصویر پر تنقید کا سامنا، اداکارہ کا ردعمل