پاکستان

سندھ میں مسلم لیگ (ن)، ایم کیو ایم کے درمیان 8 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کے معاملات طے پاگئے

سکھر، نوابشاہ، ٹنڈوالہیار، سانگھڑ ، میر پور خاص میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر مسلم لیگ (ن) جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ایم کیوایم امیدوار کھڑے کرے گی، ذرائع

سندھ میں مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم (پاکستان) کے درمیان 8 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کے معاملات طے پاگئے۔

’ڈان نیوز ٹی وی‘ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ لیاری کے حلقہ این اے 239 پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوارکو ایم کیو ایم سپورٹ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق ملیر کے حلقہ این اے 229 اور 230 پر مسلم لیگ (ن) اپنا امیدوار میدان میں اتارے گی۔

سکھر، نوابشاہ، ٹنڈوالہیار، سانگھڑ اور میرپور خاص میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کا امیدوار ہوگا جبکہ ان شہروں میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ایم کیوایم اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔

آواران: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

سال 2024 سب سے پہلے کدھر اور آخر میں کہاں شروع ہوگا؟

’غزہ کے 70 فیصد گھر مکمل تباہ‘، 24 گھنٹوں میں مزید 165 فلسطینی شہید