کھیل

ہاکی فیڈریشن نے سابق اولمپیئنز اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی خدمات محکموں کو واپس کردی

محکمہ جات کو صرف درکار خدمات کے حامل پروفیشنل کھلاڑیوں کی درخواست کریں گے، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کا مراسلہ

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سابق اولمپیئنز اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی خدمات محکموں کو واپس کردی ہے

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی نے ہدایتی مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جات کو صرف درکار خدمات کے حامل پروفیشنل کھلاڑیوں کی درخواست کریں گے۔

ہاکی فیڈریشن کی جانب سے محکموں سے چھٹیاں لینے والوں کی خدمات بھی واپس کردی ہیں۔

جن اولمپیئنز کی خدمات واپس کی گئی ہیں ان میں اولمپیئن شہباز سینئر، شفقت ملک، عرفان سینیئر، اولمپیئن محمد عثمان، عمران شاہ، ابوذر امراؤ اور محمد خالد شامل ہیں۔

ہاکی فیڈریشن نے پی آئی اے، واپڈا، نیشنل بینک سمیت دیگر محکمہ جات کو مراسلے جاری کردیے جبکہ موجودہ قومی ہاکی تربیتی کیمپ میں مصروف اسٹاف بدستور فیڈریشن کے ساتھ کام کرے گا۔

بھارت: جنسی ہراسانی کے خلاف احتجاج پر لڑکی کو کھولتے تیل کی کڑاہی میں ڈال دیا گیا