پاکستان

موسم سرما کی تعطیلات ختم، کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے اسکول کھل گئے

سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ نے موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کے جعلی نوٹی فکیشن کی تردید کردی۔

نیا سال شروع ہوتے ہی بچوں کی موج مستیاں ختم ہوگئیں، موسم سرما کی تعطیلات کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے اسکول کھل گئے۔

چھٹیاں ختم ہونے کے بعد صبح سویرے بچے ٹھٹھرتے ہوئے اسکول پہنچے، اس دوران سوشل میڈیا پر چھٹیوں میں توسیع کا ایک جعلی نوٹی فکیشن بھی گردش کرنے لگا۔

تاہم سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ نے کہا کہ والدین اور طالب علم سوشل میڈیا پر موجود جعلی نوٹی فکیشن پر دھیان نہ دیں، تعطیلات میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

کراچی: سالِ نو کے موقع پر مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ، 30 سے زائد افراد زخمی

سال نو پر گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا

سال نو کے موقع پر فلسطین میں قیام امن کیلئے دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے